بات بات پر کیوں آئے پھرتے ہیں
Poet: Asad By: Asad, mpkعشق کا بوجھ اٹھائے پھرتے ہیں
دل کو ھم دیوانہ بنائے پھرتے ہیں
دل کو منظور ھے کسی پر مر مٹنا
ہائے یہ کیسی شرط لگائے پھرتے ہیں
وہ غیر کا غصہ کیوں نکالے ھے ھم پر
بات بات پر کیوں آئے پھرتے ہیں
ھم ہیں مجنون یا پھر دیوانے کوئی
ہر بار کیوں پتھر کھائے پھرتے ہیں
کیوں نہیں دیتے وہ اپنے گھر کا پتہ
کیوں ہمیں در بدر پھرائے پھرتے ہیں
لوگ کیوں باز نہیں آتے یار اسد
کیوں دو دلوں میں آگ لگائے پھرتے ہیں
More Love / Romantic Poetry






