جی چاہتا ہے
Poet: م الف ارشیؔ By: Muhammad Arshad Qureshi, Karachiاس کی آنکھوں میں اتر جانے کو جی چاہتا ہے
عشق میں ڈوب کے مر جانے کو جی چاہتا ہے
لوگ ایسے بھی ملے ہم کو یہاں جیون میں
ان کے چہروں سے ہی ڈر جانے کو جی چاہتا ہے
کتنے زخموں سے تجھے چور کیا تھا اس نے
اب بھی کیوں تیرا ادھر جانے کو جی چاہتا ہے
میں جو چاہوں تو کہیں کا بھی نہ چھوڑوں اس کو
اپنے وعدوں سے مکر جانے کو جی چاہتا ہے
تھک گیا ہوں میں تری خام خیالی سے بہت
زندگی اب تو سنور جانے کو جی چاہتا ہے
اب تلک جو بھی ہوا بھول گیا ہوں میں بھی
اب یہاں پر ہی ٹھہر جانے کو جی چاہتا ہے
خاک چھانی ہے زمانے کی مگر اب ارشی
اب مرا لوٹ کے گھر جانے کو جی چاہتا ہے
More Love / Romantic Poetry






