دل جلاتے ہیں تودنیا میں
Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, Kuala Lampurدل جلاتے ہیں تو دنیا میں ضیا کرتے ہیں
ہجر کی آگ میں ہم زندہ جلا کرتے ہیں
عشق کی تاب نہیں ہے تو مرے شعلہ بدن
اپنی اوقاتِ محبت میں رہا کرتے ہیں
مریضِ عشق ہیں دنیا سے ہمیں کیا مطلب
زندہ رہنے کی کہاں دیکھو دوا کرتے ہیں
حسرتیں سیج ہیں کانٹوں کی ذرا بچ کے چلو
پھول خوشیوں کے کہاں روز کھلا کرتے ہیں
زندگی کھیل تماشے کے سوا کچھ بھی نہیں
اس کی وادی میں فقط لوگ جیا کرتے ہیں
حُسن کی آگ سے جل جائیں نہ آنکھیں دیکھو
حسرتِ دید کی بس دل سے دعا کرتے ہیں
اب تو ہو جائے محبت کا کرشمہ ، وشمہ!
جان و دل آپ پہ دیکھو یہ فدا کرتے ہیں
More Love / Romantic Poetry






