راہ عشق
Poet: Eisha-Tul-Razia(مسافر) By: Eisha-Tul-Razia, GUJRATدیکھو ذرا کہ آج میں کیا مانگ رہا ہوں
اس دور کے ستم گر سے وفا مانگ رہا ہوں
جو شخص مجھے عمربھر کے روگ دے گیا
میں اس کے لیے فرحت کی دعا مانگ رہا ہوں
وہ جس کو دیکھتے ہی میں جی اٹھوں گا پھر
میں عشق سے وہ ظالم ادا مانگ رہا ہوں
جو میری روح و جاں تھا ... میرا سکون تھا
بھیک اسی سے درد دل کی دوا مانگ رہا ہوں
صنم ! تیرا ہی قرب پھر چاہتا ہوں میں اب, کہ
چاہت تو نہیں... میں تجھ سے دغا مانگ رہا ہوں
مسافر بنا پھر رہا ہوں میں... راہ عشق میں
در بدر تجھ کو دے کے صدا مانگ رہا ہوں
More Love / Romantic Poetry






