قرض

Poet: Fatima Akbar By: Fatima Akbar, Sialkot

سنو
جب وقت آئے
کسی ایک کو چننے کا
چھوڑنا ہی مجھ کو
لازم ٹھرے
سنو
گھبرانا مت
ہچکچانا مت
محبت کا اختتام
قربانی ہی تو ہے
سنو
بس ایک شام
جو قرض ہے تم پر
اتارتے جانا

Rate it:
Views: 794
17 Oct, 2020