لکھا تقدیر کا
Poet: نعمان صدیقی By: Noman Baqi Siddiqi, Karachiوہ لکھا تقدیر کا بدل بھی سکتا تھا
دعا سے وہ معاملہ ٹل بھی سکتا تھا
سہارا ذرا سا مل جاتا وہ کِھل جاتا
وہ گرتے گرتے ایک دن سنبھل بھی سکتا تھا
بال بال بچ گئے، رحمت ہوئ ، نعمان بس
وقت تھا کہ ہاتھ سے نکل بھی سکتا تھا
More General Poetry






