مجھے اس کی دوستی کا۔۔
Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birminghahamمجھےاس کی دوستی کاغرور رہتا ہے
میرے دوست کوحسن کا فتور رہتا ہے
دشمن تو سبھی میرےشہر میں رہتےہیں
مگر میرا محبوب مجھ سےدوررہتا ہے
میری زندگی کا کوئی کیسا بھی لمحہ ہو
میری ہر سوچ میں اس کا ظہوررہتاہے
میرےمولا نےمجھےبہت بڑادل دیا ہے
غم میں بھی مجھےخوشی کاشعوررہتاہے
یہ جو راتوں کو جاگتےرہتےہو اصغر
تمہارے دل میں کوئی ضروررہتا ہے
More Love / Romantic Poetry






