منزل بھی آ ملے

Poet: Aliza Waheed By: Aliza Waheed, Gujrat

راستے تو بہت دیکھے ہم نے
مزہ تو تب ہے کہ منزل بھی آ ملے

لوگ تو بہت پاےُ ہیں رنگ برنگے
بات تو تب ہے کہ تو بھی آ ملے

جو چاہا ہے وہی ملا ہے اب تک
تمنا ہے کہ اب سکوں بھی آ ملے

میری چشم نم میں جو غم ہے کب سے
اب چاہیے کہ کچھ ہنسی بھی آ ملے

Rate it:
Views: 435
11 Feb, 2020