وہ قاتل اور ہم مقتول ہیں

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birminghaham

وہ قاتل اور ہم مقتول ہیں
ہم گمنام اور وہ مقبول ہیں

ہمارے تن پے ہےسفید کفن
ان کےہاتھ میںسرخ پھول ہیں

آنکھیںبند ہوتےہی بھول جاتےہو
تم لوگوں کے بھی عجیب اصول ہیں

کوئی نہیں اپنا جو ہمیں یاد کرےگا
اب تو ہم لحد کی دھول ہیں

کوئی نہیں آیا تربت پہ دعا کرنے
لگتا ہےلوگ کاموں میں مشغول ہیں

Rate it:
Views: 552
19 Oct, 2018