ہم تُم بن ادھورے ہیں
Poet: Muhammad Hafeez Javed By: Hafeez Javed, Attockتمھیں اک بات کہنی ہے
 مگر ناراض مت ہونا
 کہ
 تم تو ہر گھڑی مجھ کو
 اتنا یاد آتے ہو
 ہمیں اتنا ستاتے ہو
 کہ ہم تُم دور ہیں دونوں
 بہت مجبور ہیں دونوں
 نہ اتنا یاد آؤ تُم
 نہ یوں اتنا ستاؤ تُم
 کہ اتنا یاد آکر یوں
 ہمیں پاگل بنا کے تُم
 فقط اتنا بتا دو کہ
 ہماری جان لو گے کیا؟
 مگریہ بھی حقیقت ہے
 تمھاری یاد ہی تو ہے
 جو ہر پل ساتھ رہتی ہے
 خوشی میں بھی، غموں میں بھی
 اُداسی کے پلوں میں بھی
 تمھاری یاد ہی تو ہے
 جو ہر پل یہ بتاتی ہے
 مجھے احساس دلاتی ہے
 کہ
 ہم تُم بن ادھورے ہیں
More Love / Romantic Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 