اچھا نہین کرتے ہو دل کو جلا کر اپنے۔۔۔
Poet: Asad By: Asad, mpkاچھا نہیں کرتے ہو دل کو جلا کر اپنے
خاک مسرت پاؤ گے دل کو دکھا کر اپنے
کیا ضرورت تھی تمہیں ہم پر بگڑنے کی
وہ بھی غیر کے کارن الزام لگا کر اپنے۔۔۔
ہم کو کیا معلوم تھا کہ تم اتنے ہو خود غرض
کہ مطلب کی خاطر ہمیں رکھ دو گے بھلا کر اپنے
عین ممکن ھے کہ تجھے وقتاً سکون مل جائے
مگر کچھ حاصل نہیں ہونا اپنوں کو ستا کر اپنے
اسد تمہاری کوتاہیوں پر کب تک پردہ ڈالے؟؟؟
اور زمانے سے الجھتا پھرے بے وجہ جا کر اپنے
More Love / Romantic Poetry
غزل آنکھوں پہ کھلے حسنِ شفق فام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
Qamar Aasi






