کیسی بخشش کا یہ سامان ہوا پھرتا ہے
Poet: By: Shahid Hasrat, Multanکیسی بخشش کا یہ سامان ہوا پھرتا ہے؟
شہر سارا ہی پریشان ہوا پھرتا ہے
کیسا عاشق ہے ترے نام پہ قرباں ہے مگر
تیری ہر بات سے انجان ہوا پھرتا ہے
جانے کب کون کسے مار دے کافر کہہ کے
شہر کا شہر، مسلمان ہوا پھرتا ہے
More Love / Romantic Poetry






