Add Poetry

مجھے شام و سحر آہوں سے چھٹکارا نہیں ملتا

Poet: MUBARIK AHMED By: Mubarik Ahmed, Sheikhupura

مجھے شام و سحر آہوں سے چھٹکارا نہیں ملتا
امیدو یاس کی راہوں سے چھٹکارا نہیں ملتا

ہزار بار چھوڑا ہے بے بسی کا دامن میں نے
کیا کروں محبت سے مجھے چھٹکارا نہیں ملتا

نہ جانے کیوں دشوار لکتی ہے زندگی اتنی
شب بھر اُس کے خوابوں سے چھٹکارا نہیں ملتا

اُس شخصِ باکمال کی آغوش بھی نصیب نہیں مجھے
دن بھر اشک بہانے سے چھٹکارا نہیں ملتا

وصف کوئی تو ایسا ہے اُس شخص میں مبارک
خیالوں میں بھی اُس کی پوجا سے چھٹکارا نہیں ملتا
 

Rate it:
Views: 387
03 Nov, 2018
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets