Add Poetry

درد میرا پیا

Poet: By: Sumera Ataria, GUDDU

درد میرا پیا
درد بیل آنگن میں چڑھنے لگی
سب دریچوں سب ستونوں پر قبضہ کیئے
درد بیل بڑھنے لگی
درد ٹھنی نھیں
درد پتا نھیں
درد جڑ نھیں
درد گل بھی نھیں
درد گل بھی نھیں
جو مھک جائے گا
آندھیاں جب چلیں تو بکھر جائے گا
یا سمٹ جائے گا
درد دریا بھی نھیں ناگواری میں رخ ھی بدل جائے گا
یا وھیں پڑا سوکھتا جائے گا
درد ساون نھیں کے برس جائے گا
اک جلن سب کی آنکھوں میں رکھ جائے گا
درد بچہ نھیں کے ذرا سا ڈراؤ تو ڈر جائے گا
اک چٹکی بجاؤ تو بھل جائے گا
درد تاریک راھوں کا راھی نھیں
کے بھٹک جائے گا
یا کسی حسن اپسرا میں بیھک جائے گا
درد کوئی نھیں
صرف غم کی دوا
درد کچھ بھی نھیں
صرف غم کا دیا
درد بھجتی ھوئی آنکھ کی روشنی
درد زندگی صرف آگھی
درد دردوں میں
جینے کا آسرا
درد مر کے جیا
درد جی کے مرا
درد روشن دیا
اک روشن دیا
درد میرا پیا
درد میرا پیا

Rate it:
Views: 417
01 Aug, 2013
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets