Add Poetry

شبِ تاریک اک دیا اور میں

Poet: ڈاکٹر شاکرہ نندنی، ُُپرتگال By: Dr. Shakira Nandini, Porto

شبِ تاریک اک دیا اور میں
وہی خوابوں کا سلسلہ اور میں

اتنی انجان رہ گزر کا سفر
کتنا ویران راستہ اور میں

رات بھر ساتھ ساتھ چلتے ہیں
تیری یادوں کا قافلہ اور میں

ذکر کچھ اس کی چال کا مت چھیڑ
مست ہو جائیں گے ہوا اور میں

خوب دونوں میں جنگ ہوتی ہے
جب مقابل ہوں آئنہ اور میں

گڑ گ ڑا کر دعائیں کرتا ہوں
جب ہوں تنہا، مرا خدا اور میں

کتنے مانوس ہو گئے ہیں ہم
گھر کی مہکی ہوئی فضا اور میں

Rate it:
Views: 388
02 Sep, 2020
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets