Add Poetry

آؤ پھر سے عہد پیما کریں

Poet: ملکہ افروز روہیلہ By: ملکہ افروز روہیلہ , کراچی

آؤ پھر سے عہد پیما کریں
آج کے دن کا مان رکھیں
ہر روز کی طرح ، آج بھی نکلنے والے سورج کی کرنیں
اپنے ساتھ رنگ ، خوشبو و پھولوں کی سوغات لاتی ہیں
برسوں پہلے ایک ناطہ جڑا دل سے پیار سلسلہ بنا
پھر وقت کی گرد نے سب کچھ دھندلا دیا
دھندلے آئینے میں
دھندلی دل کی تصویر
ٹکڑوں میں بٹتی رہی
تم اپنے شکوے پھیلاتے رہے
میں اپنے آنسو سمیٹتی رہی
ایک کاغذ کا ناتہ تم نے جوڑا
اور
پھر دل سے توڑا
کب اوپر والے نے ہمارے لمحاتی عشق کو دوام بخشا
ایک اٹوٹ بندھن وقت نے باندھا
تمہں باپ کی خلعت دی مجھے ماں کا روپ دیا
ہمارے آنگن میں ایک پھول کھلا
پہار نے رستہ آنگن کا دیکھا
زندگی نے ایک نئی کروٹ لی
رشتوں نے ایک نیا نام لیا
اس نئے رشتے کا بھرم رہنے دو
ہمیں ایک دوسرے کے سنگ ّّاس ٌٌ کے لیے جینے دو
آؤ آج پھر سے عہدو پیما کریں
تجدید وفا کریں

( 26 اپریل 2006 ء )
 

Rate it:
Views: 408
30 Apr, 2014
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا؟
یہ اِضطراب، یہ شوقِ دَوام کس کا تھا؟
جو بے نَقاب ہوا خواب میں، بتایا نہیں،
یہ حُسن، یہ نگہِ خوش کَلام کس کا تھا؟
سَکوتِ شَب میں جو دِل کو جَلا گیا آخر،
چَراغ کون تھا، شُعلۂ خام کس کا تھا؟
تُمہارے بعد جو تَنہائی کا سَفر گُزرا،
ہر ایک موڑ پہ سایہ، سَلام کس کا تھا؟
جو لَب ہِلے نہ کبھی، اَشک بَن کے بَہتا رہا،
وہ غَم تُمہارا تھا یا میرا نام کس کا تھا؟
جو زَخم دے کے بھی چُپ تھا، وہ شَخص کیسا تھا؟
نہ پُوچھ مجھ سے، وُہی اِنتقام کس کا تھا؟
دھُواں تھا دِل میں، مَگر روشنی سی باقی تھی،
جَلا جو خواب، وُہی احتشام کس کا تھا؟
جو زِندگی کو بِکھرنے سے روک لیتا تھا،
وہ حَرف، وہ دُعا، وہ کَلام کس کا تھا؟
سُنے بغیر جو خاموش ہو گیا مظہرؔ،
وہ آخری سا دِل آشوب جام کس کا تھا؟
نَظر میں عَکس رہا، دِل میں چُپ سا طُوفاں تھا،
یہ بے قَراری، یہ وَجد و قیام کس کا تھا؟
جو دَستِ غیر سے خط بھی ملا تو حَیرت تھی،
بِکھرتے حَرف میں وہ اِحترام کس کا تھا؟
کہیں سے آئی صَدا، اور سَب لَرز سے گئے،
یہ کَیف، یہ اَثر، یہ پَیام کس کا تھا؟
تُمہیں جو کہتے ہیں مظہرؔ وَفا سے دُور ہوا،
بَتاؤ ان کو، وُہی تو غُلام کس کا تھا؟
MAZHAR IQBAL GONDAL
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets