آئیں ہیں ہمارے گھر اب کیا نثار کروں
دل نثار کروں یا کہ میں جان نثار کروں
سمجھایا بہت یہ ناداں سمجھتا ہی نہیں
جی چاہتا ہے اس سے بےحساب پیار کروں
جانتا ہوں وہ سنگدل ہے بہت ظلم
کچھ بھی ہو اس مغرور کی منت ہزار کروں
مانتا نہیں یہ جنوں حد سے گزر کیا
دیکھ دامن چاک گربیان کو اور کیسے اظہار کروں
ہم بھی نظر رکھتےہیں خوب چمن کے اردگرد
جانتا ہوں سب کچھ پر نہیں چاہتا تکرار کروں
یارب قفس سے چھوٹنے تک یہ پر رہیں
دل کو آزادی سے پہلے ہی کیوں بقرار کروں
نازک معزاج تم بھی کچھ قیامت سے کم نہیں
آپ ہی بتائیں آپ کا کیسے اعتبار کروں
توڑ دی جام سبو صراحی تیرے اشارے پر
اور بتا کروں تو کیا میرے یار کروں
آیا ہوں تیرے ظلم کی حد پار کر کے میں
سر تو جھکا دیا ہے کہو تو حاضر تلوار کروں
اٹھ رہے ہیں طوفاں زور شور سے سینے میں
اب کیسے قلزم آنسوں کا ان میں شمار کروں