بیقراری ہے بہت اب ، رات ہے ، تنہائی ہے
زندگی میری ہمیشہ درد کی شہنائی ہے
میں اکیلی ہوں یہاں ،کوئی بھی تو میرا نہیں
درد کے صحرا میں دیکھو پیار کی رسوائی ہے
زندگی کے اس سفر میں میں بھی تنہا ، تم بھی گم
میں اکیلی ہی نہیں ہوں تو بھی تو ہرجائی ہے
آج ابرو کے اشارے پر بھی وہ لوٹا نہیں
آج اس کے دل میں کیسی چل رہی پروائی ہے
دو محبت کے کنارے دور کیوں ہوتے گئے
لمحہ لمحہ بڑھ رہی کیوں حاشیہ پیمائی ہے
ہو سکے تو لوٹ آؤ ، دن گزرتے ہی نہیں
تیرے جانے سے تو وشمہ جان پہ بن آئی ہے