Add Poetry

آج اُترا وہ مری بات کو سمجھا کیا ہے

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

آج اُترا وہ مری بات کو سمجھا کیا ہے
فلسفہ میں نے محبت کا ہے سمجھاکیا ہے

دل کے صحرا میں بڑے زور کا بادل برسا
محو حیرت ہوں میں جس چیز سے ٹوٹا کیا ہے

جس سے اک عمر رہا دعویٔ قربت مجھ کو
ہائے اس نے نہ کبھی ملنے کا سوچا کیا ہے

مژ دۃِ ہجر وصل وہ دیتا ہی رہا
وصل برپا تو ہوا، لطف میں اپنا کیا ہے

کتنی شدت سے ترے عارض و لب یاد آئے
جب سر شام افق پر کوئی کہتا کیا ہے

تو نہیں پر تری یادوں کے ہیں سائے دل پر
مجھکو ہر پل ترا ہونے کا برپا کیا ہے

اب کے اس طور سے آئی تھی گلستاں میں بہار
دامن شاخ میں سوکھا ہوا پتا کیا ہے

آئنہ جھوٹ یہ کہتا ہے کہ وشمہ وہ نہیں
اپنی آنکھوں سے ترا عکس ہٹا نا کیا ہے

Rate it:
Views: 367
01 Oct, 2018
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا؟
یہ اِضطراب، یہ شوقِ دَوام کس کا تھا؟
جو بے نَقاب ہوا خواب میں، بتایا نہیں،
یہ حُسن، یہ نگہِ خوش کَلام کس کا تھا؟
سَکوتِ شَب میں جو دِل کو جَلا گیا آخر،
چَراغ کون تھا، شُعلۂ خام کس کا تھا؟
تُمہارے بعد جو تَنہائی کا سَفر گُزرا،
ہر ایک موڑ پہ سایہ، سَلام کس کا تھا؟
جو لَب ہِلے نہ کبھی، اَشک بَن کے بَہتا رہا،
وہ غَم تُمہارا تھا یا میرا نام کس کا تھا؟
جو زَخم دے کے بھی چُپ تھا، وہ شَخص کیسا تھا؟
نہ پُوچھ مجھ سے، وُہی اِنتقام کس کا تھا؟
دھُواں تھا دِل میں، مَگر روشنی سی باقی تھی،
جَلا جو خواب، وُہی احتشام کس کا تھا؟
جو زِندگی کو بِکھرنے سے روک لیتا تھا،
وہ حَرف، وہ دُعا، وہ کَلام کس کا تھا؟
سُنے بغیر جو خاموش ہو گیا مظہرؔ،
وہ آخری سا دِل آشوب جام کس کا تھا؟
نَظر میں عَکس رہا، دِل میں چُپ سا طُوفاں تھا،
یہ بے قَراری، یہ وَجد و قیام کس کا تھا؟
جو دَستِ غیر سے خط بھی ملا تو حَیرت تھی،
بِکھرتے حَرف میں وہ اِحترام کس کا تھا؟
کہیں سے آئی صَدا، اور سَب لَرز سے گئے،
یہ کَیف، یہ اَثر، یہ پَیام کس کا تھا؟
تُمہیں جو کہتے ہیں مظہرؔ وَفا سے دُور ہوا،
بَتاؤ ان کو، وُہی تو غُلام کس کا تھا؟
MAZHAR IQBAL GONDAL
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets