آج بارش کے بہانے ہم بھی روئے خُوب

Poet: NEHAL INAYAT GILL By: NEHAL, Gujranwala

آج بارش کے بہانے ہم بھی روئے خُوب
زخمِ دل اشکوں سے ہم نے دھوئے خُوب

بادلوں کی گرج کے سنگ چلاتے رہے
بارش ہوتی رہی ہم اشک بہاتے رہے
ارمان خشک اشکوں میں آج ڈبوئے خُوب
آج بارش کے بہانے ہم بھی روئے خُوب

وہ بارش کی مستیوں میں جھوم رہا تھا
ہر قطرہ اُس کے رُخسار کو چوم رہا تھا
دور سے دیکھتے رہے بے چین ہوئے خُوب
آج بارش کے بہانے ہم بھی روئے خُوب

ماہ جبیں پہ بارش کے قطرے ٹھہرے ہوئے
اُداسیوں کے چہرے دُھل کے سنہرے ہوئے
نہال بارش کو دیکھ کر نئے ارمان بوئے خُوب
آج بارش کے بہانے ہم بھی روئے خُوب
 

Rate it:
Views: 480
02 Jul, 2014