Add Poetry

آج بھی تمہیں یاد کرتا ہے کوئی

Poet: UA By: UA, Lahore

آج بھی تمہیں یاد کرتا ہے کوئی
تمہارے لئے آہیں بھرتا ہے کوئی

تمہاری نظر کے سبھی نظارے
نظر میں سجائے پھرتا ہے کوئی

تمہارے دیدار کا حسیں تصور لئے
خیالوں میں سنورتا ہے کوئی

آنکھوں میں سندر سپنے سجا کر
نیند کی وادی میں اترتا ہے کوئی

طلوع سحر کی امنگیں لئے
پھر نگاہوں کو بیدار کرتا ہے کوئی

ادھوری محبت کی تکمیل کا
آج بھی انتظار کرتا ہے کوئی

تمہارے لئے آہیں بھرتا ہے کوئی
آج بھی تمہیں یاد کرتا ہے کوئی

Rate it:
Views: 358
24 Aug, 2015
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets