ہم جن پہ جاں نثار کرتے رہے
وہی پیار کا بیوپار کرتے رہے
ہم نے تو ان کی ہر بات مانی
وہ ہم سے تکرار کرتے رہے
وہ تو کھیل سمجھتے رہے پیار کو
ہم دل و جان سے انہیں پیار کرتے رہے
لوگ تو لوٹتے رہے ساری دنیا کو
ہم ایمانداری سے کاروبار کرتے رہے
وہ تو نا آسکے ہم سے کبھی ملنے
آخری دم تک جن کا انتظار کرتے رہے