آمد
Poet: hussain nisar By: hussain nisar, karachiنیند کے جھروکوں سے
ہجر کے حجابوں کو
عمر بھر ہٹایا ہے
تب بس ایک لمحے کو
تیرا قرب پایا ہے
وصلِ یار کی شبنم
کہہ رہی ہے گلشن سے
نرم نرم پھولوں کو
راہ میں سجا دیجئے
کوئی ملنے آیا ہے
More Love / Romantic Poetry







