آنکھوں سے اپنی ایک نظر دیکھ لیجیے

Poet: By: AB shahzad, Mailsi

آنکھوں سے اپنی ایک نظر دیکھ لیجیے
ہے عشق کا خمار اثر دیکھ لیجیے

رہتا کہاں ہے وقت سدا ایک جیسا سب
حالات نے جدا دیا کر دیکھ لیجیے

لاکھوں میں ایک ہے یہ حسیں چہرہ ہے زیبا
اچھا لگے گا آپ ادھر دیکھ لیجیے

ہے میک اپ کا سارے کا سارا کمال سب
کیا خوب ہے سجایا ہنر دیکھ لیجیے

ہے ننگِ قافلہ یہ حسیں چہرہ ہی مگر
پھرتا ہوں اب نگر ہی نگر دیکھ لیجیے

رہتے ہو رات دن مری ہروقت سانسوں میں
کتنا ہے پیار جان جگر دیکھ لیجیے

شہزاد پیار کی ہے نشانی یہ خوش رہو
تیرے لیے خریدا ہے گھر دیکھ لیجیے

Rate it:
Views: 3857
16 Jan, 2021