آنکھوں میں خواب پروان چڑھتےرہتےہیں
Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAMآنکھوں میں خواب پروان چڑھتےرہتے ہیں
نئےلوگ ملتےاور پرانےبچھڑتےرہتے ہیں
دل کی آرزوہیں اندھیروں میں بھٹکتی رہتی ہیں
ہم وہ دیوانےہیں جوہرحال میں ہنستےرہتےہیں
سبھی امیدیں ایک ایک کرکےٹوٹتی جارہی ہیں
پھر بھی دل میں نئے نئے ارمان پلتےرہتےہیں
ہمارے دل کا البم تو وہی پرانا ہی رہتا ہے
اس میں تصویروں کےچہرےبدلتےرہتےہیں
More Love / Romantic Poetry






