آنکھوں میں پانی
Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birminghamدل اداس ہے آنکھوں میں پانی ہے یارو
کسی پیارے کی دی ہوئی نشانی ہے یارو
شاید زندگی کے کسی موڑ پہ وہ مل جائے
اسے اپنے دل کی بات بتانی ہے یارو
تنہا لمحوں میں اسے یاد کر لیتا ہوں
اسی لیے میری زیست سہانی ہے یارو
غم جیسی انمول شے جس نے بخشی ہے
یہ اس ہستی کی مہربانی ہے یارو
جس کی چاہت میں ہم دیوانے ہوئے
وہی ظالم اس بات سے انجانی ہے یارو
More Love / Romantic Poetry






