آنکھوں کو خدا ایسی بینائی نہ دے
جن سے تیری صورت دکھائی نہ دے
اس زنداں میں بڑا سرور ملتا ہے
تیری محبت کا قیدی ہوں رہائی نہ دے
جس میں منافقت وریا کاری شامل ہو
خدا کسی کو ایسی پارسائی نہ دے
میں زیست کے محاذ پہ جا رہا ہوں
کوئی پیچھےسےمجھےدہائی نہ دے
خوشیوں کی تلاش میں نکلا ہوں
خدا کسی گمراہ کی رہنمائی نہ دے
مجھےکسی ایسی جگہ لےچلو جاناں
جہاں تمہارےسوا کوئی سنائی نہ دے