آنکھ سے آنکھ ملاتا ہے کوئی
Poet: By: Shahid Hasrat, Multanآنکھ سے آنکھ ملاتا ہے کوئی
دل کو کھینچے لیے جاتا ہے کوئی
وائے حیرت کہ بھری محفل میں
مجھ کو تنہا نظر آتا ہے کوئی
صبح کو خنک فضاؤں کی قسم
روز آ آ کے جگاتا ہے کوئی
منظرِ حُسن دو عالم کے نثار
مجھ کو آئینہ دکھاتا ہے کوئی
چاہیے خود پہ یقینِ کامل
حوصلہ کِس کا بڑھاتا ہے کوئی
سب کرشماتِ تصور ہیں حسرت
ورنہ آتا ہے نہ جاتا ہے کوئی
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad