Add Poetry

آنکھ میں سمانے لگا ھے وہ

Poet: Shabeeb Hashmi By: Shabeeb Hashmi, Al-Khobar K.S.A

یوں خواب بن کے آنکھ میں سمانے لگا ھے وہ
امیدوں کے نئے چراغ پھر جلانے لگا ھے وہ

میری محبتوں کا امیں وہ اس طرح ھوا
آنچل بنا کے سر پہ مجھے سجانے لگا ھے وہ

پھولوں سے بھر دئیے ہیں منزل کے راستے
سلسلہ ا ک نئے سفر کا دکھانے لگا ھے وہ

سانسوں میں اپنی اسکی میں خشبؤ سمیٹ لوں
آنکھوں میں بن کے جگنو جگمگانے لگا ھے وہ

الفاظ اس کے ھونٹوں کے گیتوں میں ڈھل گئے
میرے لکھے ہوئے شعروں کو گنگنانے لگا ھے وہ

Rate it:
Views: 1533
25 Nov, 2010
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets