آوارگی

Poet: AS By: Azeem, Kamalia

آوارگی میں محسنؔ اس کو بھی ہُنر جانا
اقرارِ وفا کرنا، پھر اس سے مُکر جانا

جب خواب نہیں کوئی، کیا زندگی کرنا
ہر صبح کو جی اُٹھنا، ہر رات کو مر جانا

جب بھی نظر آؤ گے ہم تم کو پکاریں گے
چاہو تو ٹھہر جانا، چاہو تو گُزر جانا

Rate it:
Views: 868
15 Nov, 2017
More Love / Romantic Poetry