آپ سے تھی کہانی شروع--ختم بھی آپ پر ہوگئی
Poet: Shahzad anwar khan By: Shahzad anwar khan, Sailani nagar,akola,maharashtra,Indiaاسکی جب سے نظر ہو گئی
زندگی معتبر ہو گئی
بات تھی صرف تم کو پتا
کیسے سب کو خبر ہوگئی
ڈھونڈتے ڈھونڈتے چاند کو
رات گذری سحر ہوگئی
غم،اداسی،مصیبت،قہر،
زندگی درد سر ہوگئی
آپ سے تھی کہانی شروع
ختم بھی آپ پر ہوگئی
More Love / Romantic Poetry






