آگ دل میں لگی ہے بجھا دیجئے
یا اسے اور بھی پھر ہوا دیجئے
کب تلک شاعری میں سوال و جواب
سلسلہ اس سے آگے بڑھا دیجئے
مضطرب دل کو جس سے قرار آسکے
کوئی ایسی غزل ہی سنا دیجئے
جیسا غم ہے جہاں سے میرا مختلف
ویسا دل بھی جہاں سے جدا دیجئے
بوجھ دل پر نہ بیکار لے جائیے
بات کوئی اگر ہے بتا دیجئے