Add Poetry

آں پڑی خُد کو مروانے کے چکر میں

Poet: احسن فیاض By: Ahsin Fayaz, Badin

آں پڑی خُد کو مروانے کے چکر میں
آ گئی ہو گی کسی دیوانے کے چکر میں

ہجر بہت کچھ دیتا ہے
بہت کچھ میسارنے کے چکر میں

شراب سے اب بس رشتہ ایسا ہے
ہر روز پیتا ہوں دل بہلانے کے چکر میں

میں اپنی نیم شناخت کھو بیٹھا
خُد کو تیرا کہلانے کے چکر میں

سسکیاں سن رہے ہو کُوچاِ لیلا سے
قیس آگیا ہوگا خزانے کے چکر میں

وہ پھر کبھی میری دہلیز پہ نہ آئے
بس اسی لوٹ آنے کے چکر میں

میں حسیں خواب دیکھنے لگا ہوں
دہری حقیقت کو بھلانے کے چکر میں

نئے زمانے بھی ہاتھ سے سڑک گئے
یار پرانے زمانے کے چکر میں

میں ایسا سیاہ بخت کے اسے
کھو دیا اس کو پانے کے چکر میں

ایک عمر بیت گئی اس شخص کی یادوں میں
جن سے ملے تھے کچھ وقت بتانے کے چکر میں

Rate it:
Views: 320
12 Jul, 2021
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا؟
یہ اِضطراب، یہ شوقِ دَوام کس کا تھا؟
جو بے نَقاب ہوا خواب میں، بتایا نہیں،
یہ حُسن، یہ نگہِ خوش کَلام کس کا تھا؟
سَکوتِ شَب میں جو دِل کو جَلا گیا آخر،
چَراغ کون تھا، شُعلۂ خام کس کا تھا؟
تُمہارے بعد جو تَنہائی کا سَفر گُزرا،
ہر ایک موڑ پہ سایہ، سَلام کس کا تھا؟
جو لَب ہِلے نہ کبھی، اَشک بَن کے بَہتا رہا،
وہ غَم تُمہارا تھا یا میرا نام کس کا تھا؟
جو زَخم دے کے بھی چُپ تھا، وہ شَخص کیسا تھا؟
نہ پُوچھ مجھ سے، وُہی اِنتقام کس کا تھا؟
دھُواں تھا دِل میں، مَگر روشنی سی باقی تھی،
جَلا جو خواب، وُہی احتشام کس کا تھا؟
جو زِندگی کو بِکھرنے سے روک لیتا تھا،
وہ حَرف، وہ دُعا، وہ کَلام کس کا تھا؟
سُنے بغیر جو خاموش ہو گیا مظہرؔ،
وہ آخری سا دِل آشوب جام کس کا تھا؟
نَظر میں عَکس رہا، دِل میں چُپ سا طُوفاں تھا،
یہ بے قَراری، یہ وَجد و قیام کس کا تھا؟
جو دَستِ غیر سے خط بھی ملا تو حَیرت تھی،
بِکھرتے حَرف میں وہ اِحترام کس کا تھا؟
کہیں سے آئی صَدا، اور سَب لَرز سے گئے،
یہ کَیف، یہ اَثر، یہ پَیام کس کا تھا؟
تُمہیں جو کہتے ہیں مظہرؔ وَفا سے دُور ہوا،
بَتاؤ ان کو، وُہی تو غُلام کس کا تھا؟
MAZHAR IQBAL GONDAL
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets