آہ سے نکلتی ہر کیف آشنائی کو جاتی ہے
Poet: Santosh Gomani By: Santosh Gomani, Mithiآہ سے نکلتی ہر کیف آشنائی کو جاتی ہے
میرے گھر کی تاریکی روشنائی کو جاتی ہے
اِس مزاج کا کیا سرُور پوچھتے ہو جاناں
وہ تیری طبع ہے جو اپنائی تو جاتی ہے
مجھے روش رقیبوں میں کچھ ایسا لگا کہ
اُداسی کی یہ لہر بڑی لمبائی کو جاتی ہے
گمان غالب میں اب پھر کیا بیٹھ گیا
کہ ہر سوچ بس قیاس آرائی کو جاتی ہے
ان مُسرتوں کے تو ہر نیں میں جھانکا
وہاں سے تو ہر راہ بینائی کو جاتی ہے
اس جہاں سے وابستگی کٹنے کے بعد سنتوشؔ
میری ہر عبادت تصور الاہی کو جاتی ہے
More Love / Romantic Poetry






