اب تم آؤ یا نہ آؤ ایک برابر
Poet: Imtiaz Sharif Imtiaz By: RAAZ BHANEWALI, Sialkotاب تم آؤ یا نہ آؤ ایک برابر
ہماری تنہائی گھٹاؤ یا نہ گھٹاؤ ایک برابر
اب ہر دکھ جھیلنا سیکھ لیا ہے ہم نے
اب تم ہمیں ستاؤ یا نہ ستاؤ ایک برابر
اب تمہاری کوئی ادا ہم پل اثر کرتی نہیں
اب تم مسکراؤ یا نہ مسکراؤ ایک برابر
اب تمہارے ستموں کے ہم ہوگئے ہیں عادی
تم سنگ ہم پہ گراؤ یا نہ گراؤ ایک برابر
اب دل مچلتا نہیں تمہارا حسن دیکھ کر
تم خود کو سجاؤ یا نہ سجاؤ ایک برابر
میری سوچوں میں اک سکوں ہوگیا ہے شامل
تم میری بے چینی بڑھاؤ یا نہ بڑھاؤ ایک برابر
More Sad Poetry







