اب کبھی یہ گماں نہیں ہو گا
Poet: محمود حسین عاکف By: Mahmood hussain, Islamabadاب کبھی یہ گماں نہیں ہو گا 
 راز تجھ سے فشاں نہیں ہو گا
 
 پسِ پردہ ہی بات رہنے دو
 احتسابِ زُباں نہیں ہوگا
 
 ایک طرفہ یہ پیار کا قصہ
 قابلِ داستاں نہیں ہو گا
 
 وہ مکیں بھی وہاں نہیں ہوں گے 
 اور مکاں بھی وہاں نہیں ہو گا
 
 آپ گر بچ گئے محبت سے
 پھر کوئی دردِ جاں نہیں ہو گا
 
 موقعِ گفتگو ہمیں بھی ملے
 واقعہ یوں بیاں نہیں ہو گا
 
 دید کی یہ گھڑی نہیں ہو گی
 وصل کا یہ سماں نہیں ہو گا
 
 وہ مسیحائی گر کریں عاکفؔ
 درد کا پھر نشاں نہیں ہو گا
More Love / Romantic Poetry






