Add Poetry

اب کہ ہجراں سا یہ ملن کیوں ھے

Poet: Ruqayyah Maalik By: Ruqayyah Maalik, Lahore

اشک غم کا ہیں جب مداوا تو ہے
میری آنکھوں میں یہ جلن کیوں ھے

اب کہ چہرہ بھی دیکھ کر ان کا
میرے ماتھے پہ اک شکن کیوں ھے

سوچتی ھوں بھری جوانی ھے
پھر بھی اعصاب میں تھکن کیوں ھے

جو چھلنی کرے زمیں دل کی
تیرے لہجے میں وہ چبھن کیوں ھے

پہلے یاری تھی یار باغوں سے
ہم کو صحرا سے اب لگن کیوں ھے

تجھ سے مل کر سوال یہ سوجھا
اب کہ ہجراں سا یہ ملن کیوں ھے

جھیل کہتی ھے دیکھ کر ان کو
مجھ میں کھلتا ھے جو' سمن کیوں ھے

تیرے لفظوں کی رہنمائ ھے
پھر بھی رستہ ہر اک کٹھں کیوں ھے

اس پہ جل جل کے دل جلا اپنا
اپنی دنیا میں وہ مگن کیوں ھے

Rate it:
Views: 507
04 May, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا؟
یہ اِضطراب، یہ شوقِ دَوام کس کا تھا؟
جو بے نَقاب ہوا خواب میں، بتایا نہیں،
یہ حُسن، یہ نگہِ خوش کَلام کس کا تھا؟
سَکوتِ شَب میں جو دِل کو جَلا گیا آخر،
چَراغ کون تھا، شُعلۂ خام کس کا تھا؟
تُمہارے بعد جو تَنہائی کا سَفر گُزرا،
ہر ایک موڑ پہ سایہ، سَلام کس کا تھا؟
جو لَب ہِلے نہ کبھی، اَشک بَن کے بَہتا رہا،
وہ غَم تُمہارا تھا یا میرا نام کس کا تھا؟
جو زَخم دے کے بھی چُپ تھا، وہ شَخص کیسا تھا؟
نہ پُوچھ مجھ سے، وُہی اِنتقام کس کا تھا؟
دھُواں تھا دِل میں، مَگر روشنی سی باقی تھی،
جَلا جو خواب، وُہی احتشام کس کا تھا؟
جو زِندگی کو بِکھرنے سے روک لیتا تھا،
وہ حَرف، وہ دُعا، وہ کَلام کس کا تھا؟
سُنے بغیر جو خاموش ہو گیا مظہرؔ،
وہ آخری سا دِل آشوب جام کس کا تھا؟
نَظر میں عَکس رہا، دِل میں چُپ سا طُوفاں تھا،
یہ بے قَراری، یہ وَجد و قیام کس کا تھا؟
جو دَستِ غیر سے خط بھی ملا تو حَیرت تھی،
بِکھرتے حَرف میں وہ اِحترام کس کا تھا؟
کہیں سے آئی صَدا، اور سَب لَرز سے گئے،
یہ کَیف، یہ اَثر، یہ پَیام کس کا تھا؟
تُمہیں جو کہتے ہیں مظہرؔ وَفا سے دُور ہوا،
بَتاؤ ان کو، وُہی تو غُلام کس کا تھا؟
MAZHAR IQBAL GONDAL
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets