Add Poetry

اب ہمیں درد دل کی دوا چاہیے

Poet: نوشین فاطمہ عبدالحق By: نوشین فاطمہ عبدالحق, جدہ,المملکہ العربیہ السعودیہ۔

اب ہمیں درد دل کی دوا چاہیے
ان کیے ہر گنہ کی سزا چاہیے

کوئی حسرت نہ رہ جائے پھر عشق میں
ہوش ہو یا جنوں,انتہا چاہیے

سارا عرصہ تو گزرا خزاں جھیلتے
پھول کے واسطے اب فضا چاہیے

عشق تو پڑھ لیا مکتب عشق میں
مرشدی اب جنوں کی دعا چاہیے

اک عدو کی حسیں یاد جو ساتھ ہے
زندگی کے لیے اور کیا چاہیے؟

عاشقی کا ہنر جو نہیں جانتے
نوشی ہم کو انہی سے وفا چاہیے۔

Rate it:
Views: 301
27 May, 2015
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets