اب ہم خوش ہیں کےان سے نجات ملی ہے

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

کسی کو دولت کسی کو شہرت ملی ہے
وہ خوش نصیب ہیں جنہیں چاہت ملی ہے

تمام عمر ہمیں اس کی تلاش ہی رہی
ہمیں کسی سےنا سچی محبت ملی ہے

ہم نے جب بھی محبت کی بازی کھیلی ہے
اس میں کبھی جیت اور کبھی مات ملی ہے

ہماری زندگی میں کئی نشیب و فراز تھے
اب ہم خوش ہیں کہ ان سےنجات ملی ہے

جب سےکسی کےپیار کی سوغات ملی ہے
یوں لگتا ہےجیسےہمیں نئی حیات ملی ہے

Rate it:
Views: 550
27 Oct, 2011