احساس جرم سالگتاہےمحبت کرنا
کتنا مشکل ہےتمہاری چاہت کرنا
ہاتھوں میں تھام کر ہاتھ تمہارا
کتنا مشکل ہے کسی کی امانت کرنا
جب ملوں تو نظر جھکا کرملنا
کتنا مشکل ہےخودسےبغاوت کرنا
آرزوہے تمہیں بھول جاؤں لیکن
کتنا مشکل ہے خود پرعنایت کرنا
تم باوفا ہویہ دنیاکہتی ہے لیکن
کتنا مشکل ہےمجھ سےروایت کرنا
اے خدا خلوص نیت کے باوجود
کتنا مشکل ہےدلوںپرحکومت کرنا
جس سفرمیںنہ ہومیرا تو ہمسفر
کتنا مشکل ہےایسی مسافت کرنا
جس درخت پر ہوں پیلے پتے آباد
کتنامشکل ہےاس کی خفاظت کرنا
یہ دنیااور اس کی فرسودہ روایات
کتنامشکل ہے ان کوملامت کرنا
کس قدر مصائب جھیلے ہیں میں نے
کتنا مشکل ہےتم سے شکایت کرنا
یہ تعظیم محبت کیسی ہے سحر
کتننا مشکل ہے تم سے وضاخت کرنا