ادوھوری محبت

Poet: zulifqar rasheed By: Zulifqar Rasheed, Birmingham

چلو یہ بھی کہانی ہم ادھُوری چھوڑ دیتے ہیں
جو تعلق ٹُوٹنا ہے کل، ابھی سے توڑ دیتے ہیں

تُمہارا دِل ہے شیشے کا، اِسے پَتھر بنا ڈالو
کہ سادہ لوح لوگ اکثر ، یہ شیشہ توڑ دیتے ہیں

کُچھ ایسے لوگ ہوتے ہیں، رفاقت کر نہیں سکتے
نیا عاشق نظر آئے تو پِچھلا چھوڑ دیتے ہیں

بَھرم ہے اپنی اُلفت کا، کہ اب تَک چُپ ہیں ورنہ
جو ہم کرنے پر آجائیں، تو دریا موڑ دیتے ہیں

Rate it:
Views: 557
17 May, 2013