ادھوری بات
Poet: خالد مصطفی By: Khalid Mustafa, Gujranwalaہم تو دریا کے دو کنارے ہیں
زندگی بھر جو ساتھ ساتھ چلیں
پھر بھی آپس میں مل نہیں سکتے
میں نے اتنا کہا فقط اس سے
بات میری ابھی ادھوری تھی
اس کی آنکھوں کے بند ٹوٹ گئے
More Love / Romantic Poetry






