Add Poetry

اذن ربی سے جام چلتا ہے

Poet: شہزاد قیس By: Shahzad Qais, لاہور

اِذنِ رَبی سے جام چلتا ہے
حَشر تک اِہتمام چلتا ہے

جام سے پہلے جام چکھتے ہیں
جام کے بعد جام چلتا ہے

جَب تلک عام لوگ مرتے رہیں
تَب تلک قتلِ عام چلتا ہے

جان چھُوٹی نہ جان جانے سے
جِسم سے اِنتقام چلتا ہے

مَردِ دَرویش گر ٹھہر جائے!
اُس کی جانب مَقام چلتا ہے

ہرنیاں اُس پہ ناز کرتی ہیں
آہ! کیا خوش خرام چلتا ہے

ساتھ اُن کے کنیز آئے گی
ساتھ میرے غلام چلتا ہے

دُنیا میں اور کچھ چلے نہ چلے
حُسن کا اِحترام چلتا ہے

حُسن دَھڑکن ہے رازِ ہستی کی
یہ چلے تو نظام چلتا ہے

اِک حسینہ نے شعر لکھے ہیں!
قیس کا صرف نام چلتا ہے

شہزاد قیس کی کتاب "لیلٰی" سے انتخاب

Rate it:
Views: 708
21 Aug, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets