ارادہ کرلیا ہم نے
Poet: Ahsan Changezi By: Ahsan Changezi, karachiتجھے اپنا بنانے کا ارادہ کرلیا ہم نے
تیرے دل میں سمانے کا ارادہ کرلیا ہم نے
میری دھڑکن کے سازوں سے وفا کے سر بنے جو وہ
تیرے دل کو سنانے کا ارادہ کرلیا ہم نے
فلک ہوجائے گا خالی کہ اب سارے ستاروں سے
تیری پلکیں سجانے کا ارادہ کرلیا ہم نے
بدولت عشق کی طاقت کھلی آنکھوں سے اب تجھ کو
حسیں سپنا دکھانے کا ارادہ کرلیا ہم نے
الگ انداز سے احسن پرانے غم بھلا کر اب
نئی خوشیاں منانے کا ارادہ کرلیا ہم نے
More Love / Romantic Poetry







