اسے دیکھ ہے مست ہر حسن والا
Poet: عاصم راحیل عاصم By: asim raheel, khanewalاسے دیکھ ہے مست ہر حسن والا
 کہ آیا شباب اس پہ ایسا نرالا
 
 طبیعت تو شاید نہ اتنی بگڑتی
 یہ بیمار پرسی نے اف! مار ڈالا
 
 تری یاد میں اس قدر روئے صاحب
 کہ آنکھیں بنیں میری دریا و نالا
 
 تمہی آبرو ہو مری شاعری کی
 تمہی ہو مری شاعری کا حوالہ
 
 سنو! گر جو پوچھو ہو عاصمؔ کی بابت
 کہ ہے سیدھا سادا کہ ہے بھولا بھالا
More Love / Romantic Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 