اسے مجھ سے محبت ہے
Poet: By: Noor Ul Hira Ziaee, karachiوہی تکرار لفظوں کی وہی اندیشے فرقت کے
وہی انجان سی رشک وہی گمنام سی کسک
وہی ہر بات پر رنجش وہی ہر بات پر لڑنا
وہی بے مزہ باتوں میں ہمارا ذکر لے آنا
ہمیں پردے سے چھپ کر دیکھنا اور مسکرانا
وہی مسکان دھیمی سی وہی کچھ بولتی آنکھیں
وہی چپ چاپ سا لہجہ وہی بے چین سی ہلچل
وہی سب ہی سے کترانا وہی سائے سے گھبرانا
وہی کچھ کہنے سے ڈرنا وہی کچہ سننے سے ہنسنا
سبہی آثار کہتے ہیں اسے مجھ سے محبت ہے
More Love / Romantic Poetry








