Add Poetry

اسے کہنا

Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birmingham

اسے کہنا اس کی تلاش میں نگر نگر
اسے دیوانہ وار ڈھونڈھ رہے ہیں
نا جانے ہم سے ایسی کیا خطا ہوئی ہے
جسے تو نے ابھی تک درگزر نہیں کیا
یارا تیرا انتظار کرتے کرتے
بالوں میں سفیدی آچکی ہے
اور چہرے پہ جھریاں چھا گئی ہیں
اس سے قبل کہ موت کا بےرحم ہاتھ
ہماری تلاش میں آ پہنچے
مجھے اپنی صورت دکھا جاؤ
خدا کے لیے اک بار میرے پاس آجاؤ
اسے کہنا کہ اک تیری یادوں کے
سوا اور میرے پاس کچھ نہیں
تیری جدائی کے سوا
مجھے اور کوئی دکھ نہیں
تیرا انتظار کیے جا رہے ہیں
تیرے ملنے کی امید پہ جیے جا رہے ہیں

Rate it:
Views: 557
29 Apr, 2011
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets