اس حسن کو خود آئینے سے پیار ہو جائے

Poet: muhammad nawaz By: muhmmad nawaz, sangla hill

کھلیں جو ہونٹ اسکے چار سو مہکار ہو جائے
صنم زاروں کے سینے میں بھی دل بیدار ہو جائے

اگر وہ دیکھ لے اپنا سراپا میری نظروں سے
قسم اس حسن کو خود آئینے سے پیار ہو جائے

اسے معلوم ہو جائے زمانے کی حقیقت بھی
دعا کرتا ہوں الفت اسکو بھی اک بار ہو جائے

Rate it:
Views: 1043
28 Apr, 2011