اس دل کو کیا سمجھاتے ہو
Poet: UA By: UA, Lahoreاس دل کو کیا سمجھاتے ہو جو آپ کو ہی چاہتا ہے
 اسے موت سے کیا ڈراتے ہو جو آپ پہ جان لٹاتا ہے
 
 رسم دنیا داری کیا ہے، دل کی مجبوری کیا کیا ہے
 میں اس کو کیا سمجھاؤں یہ آپ مجھے سمجھاتا ہے
 
 میری ہر اک الجھن ہر مسئلے کا حل میں کیا جانوں
 یہ تو میرا دل ہے جو ہر ایک الجھن سلجھاتا ہے
 
 جب میں دنیا اور دنیا والوں سے اکتا جاتا ہوں
 تو ایسے میں میرا دل، میرے دل کو بہلاتا ہے
 
 عظمٰی اس دل کے کیا کہنے یہ میرا پاگل دل 
 اپنا لہو پلا کر کے مجھ کو رنگین بناتا ہے
More Love / Romantic Poetry






