اس کی ادائے ناز مرے دل کو بھا گئی

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, romania

اس کی ادائے ناز مرے دل کو بھا گئی
اس کی صدا عجیب سا جادو جگا گئی

مجھ کو تہماری یاد کے لمحوں نے ڈس لیا
دل کو تمہاری یاد بھی بوجھل بنا گئی

دھڑکن پہ اختیار کہاں رہ گیا مجھے
جب سے تمہاری شکل نظر میں سما گئی

سب کچھ تو کھو چکے تھے رہ زندگی میں ہم
بس اک انا بچی تھی جسے وہ گرا گئی

گلشن میں ہر طرف ہے قیامت مچی ہوئی
توڑا گلاب ہم نے اُسے لے صبا گئی

Rate it:
Views: 492
13 Nov, 2013